شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں ڈاکوﺅں کے دو گروپوں میں تصادم ،فائرنگ سے 3 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکارپور گڑھی یاسین کے قریب ڈاکوﺅں کے دو گروپوں میں فائرنگ کی وجہ سے 3 ڈاکوہلاک ہوگئے،فائرنگ سے مارے جانے والے ڈاکوﺅں کی شناخت نثار جکرانی، ریاض جعفری ، جتوئی کے نام سے ہوئی۔شکارپور فائرنگ کا واقعہ گولو دڑو تھانے کی حدود جنت کنال کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوﺅں کے دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی ہے،فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں بدنام زمانہ ڈاکوﺅں کے مارے جانے کی اطلاع پولیس کی جانب سے موصول ہوئی۔ لاشوں کومقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔