فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ پر صیہونی حملوں کے 9 ماہ مکمل، مزید 55 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے 9 ماہ مکمل ہوگئے۔ غزہ سے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی کے مغربی علاقوں پر اسرائیلی بم باری سے کم ازکم 20 فلسطینی شہید ہوئے۔الزوایدہ میں واقع ایک مکان پراسرائیلی بم باری سے 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقوں میں بھی شیلنگ کی ہے۔ شجاعیہ کے علاقے میں بھی شدید لڑائی جاری ہے، اسرائیلی حملوں کے باعث کئی خاندان محصور ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری سے 38 ہزار 153 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں سے 87 ہزار 828 فلسطینی زخمی ہوئے۔