واشنگٹن : امریکی ریاست کینٹکی کے ایک گھر میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ فلورنس پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق 4 افراد جائے وقوع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 3 دیگر کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک لیکن خطرے سے باہر ہے۔
پولیس چیف جیف میلری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس اہلکاراطلاع ملنے پرگزشتہ روز الصبح تقریبا 3 بجے مثائرہ گھر پہنچے تو وہاں سے فائرنگ کی آوازیں آرہی تھیں جہاں لوگ گھر میں سالگرہ پول پارٹی میں شریک تھے۔
حملہ آور ایک بالغ مرد تھا جو پولیس پہنچنے سے قبل ایک گاڑی میں جائے وقوع سے فرارہو گیا۔