سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل کو عدالتی معاون مقرر کیا، فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے وکیل کو عدالتی معاون مقرر کیا، فائل فوٹو

دو اہم مقدمات سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اور سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں جن کی سماعت بالترتیب 8 اور 9 جولائی کو ہوگی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ 8 جولائی کو فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ 9 جولائی(منگل) کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی حتمی سماعت کرے گا جہاں سنی اتحاد کونسل کے وکیل جواب الجواب دلائل دیں گے۔

الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ سے تخلیقی تشریح کی استدعا کر رکھی ہے۔