شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا گیا

لاہور(اُمت نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں علی الصبح لاہور منتقل کیا گیا ، شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان پر لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے،شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج آج لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔