وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(اُمت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنر سے ملاقات ہوگی جبکہ وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں سمیت سیکیورٹی پر اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

صوبے بلچستان کی تجویز پر وزیراعظم اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ کسانوں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے کراچی کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے بندرگاہوں اور نیشنل فلیگ کیرئیر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

وزیرِ اعظم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بندرگاہ کی کارکردگی کے خطے کی دوسری بندرگاہوں سے موازنے پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔