برہان وانی کی 8 ویں برسی آج منائی جائیگی

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی اور ان کے دو ساتھیوں کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے۔

برہان وانی کی شہادت کے8 سال مکمل ہونے پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اگست 2015 میں مودی سرکار نے برہان وانی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

8 جولائی 2016 کو بھارتی فوج نے برہان وانی کو 2 حریت پسندوں سمیت شہید کیا تھا۔

13 اپریل 2015 میں بھارتی فوج نے برہان وانی کے بھائی کو حراست کے دوران شہید کیا تھا۔