اسلام آباد: وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں سکیورٹی کیلئے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
مختلف صوبوں کی درخواست پر فوج کو ئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی گئی،نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کتنی تعداد میں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے؟فیصلہ صوبے کریں گے۔
فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی،فوج تعیناتی کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 245کے تحت کیا گیا۔