اسلام آباد: جسٹس طارق محمو دجہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ توہین عدالت کارروائی کی سماعت کچھ دیر میں کرے گا، جسٹس طارق محمود فل کورٹ بنچ کاحصہ نہیں ہوں گے،چیف جسٹس عامر فاروق نے بنچ تشکیل دیدیا،چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ سماعت کرے گا۔