اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، فائل فوٹو
اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، فائل فوٹو

بلوچستان کے 28 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کریں گے، وزیراعظم

کوئٹہ :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، منصوبوں کو 3 ماہ میں پائے تکمیل تک پہنچائیں گے، وفاق بلوچستان کے ساتھ مل کر 28 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرے گا۔

کوئٹہ میں بلوچستان کسان پیکج معاہدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ منصوبوں کو 3 ماہ میں پائے تکمیل تک پہنچائیں گے، بجلی کابل ادا نہ ہونے پر گزشتہ 10 سال میں وفاق کے 500 ارب ضائع ہوئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر اس معاہدے کو مکمل کریں گے، بجلی فیڈر سے آتی ہے ہم شمسی توانائی پر لے کرجارہے ہیں، وفاق بلوچستان کے ساتھ مل کر 28 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرے گا، منصوبے پر 55 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

بعد ازاں کوئٹہ میں کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم منتخب ہونے پر پہلی بار کوئٹہ آیا ہوں، ٹیوب ویلز کے شمسی توانائی پر منتقل ہونے سے کسان خوشحال ہوگا، معاہدے کے تحت 28 ہزار کسان مستفید ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے سے کسانوں کو سستی بجلی ملے گی، وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ 3 ماہ میں منصوبہ مکمل کریں گے، کسانوں کی فلاح کے لیے کام کررہے ہیں، بلوچستان کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے، منصوبے سے 80 سے 90 ارب روپے ضائع ہونے سے بچ جائیں گے، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

کوئٹہ میں وزیر اعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے کوئٹہ میں گورنر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے ملاقات کی۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وزیر اعظم سے ملاقات میں صوبائی اور ملکی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبے میں ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے پروگرام اور پارٹی کے معاملات پر بھی بات ہوئی۔

جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کی ترقی اور خوش حالی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم اور گورنر بلوچستان نے وفاق اور صوبے کے تعلقات کو مزید مستحکم اور خوش گوار بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں صوبے کی مجموعی ترقی اور متعلقہ منصوبوں سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفاقی اور صوبائی پی ایس ڈی پی میں مفادِ عامہ سے متعلق منصوبوں پر پر خصوصی مشاورت کی۔

سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں زرعی شعبے کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پروگرام میں صوبائی حکومت کی معاونت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا امید ہے وفاق بلوچستان کی ترقی پر متوجہ رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت تعلیم و صحتِ عامہ کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزیرِ اعظم سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماؤں کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے ہیں جہاں انہوں نے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان ہونے والے کسان پیکج کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظؓم شہبازشریف کا استقبال کیا۔