کراچی کے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر سیون ڈی میں کرنٹ لگنے سے دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ بچیوں کی عمریں سات سے دس سال تک ہیں۔
پانی کی موٹرکے تار کھلے ہوئے تھے جس کے باعث مناہل اور اقرا کو کرنٹ لگا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ادارے کے حکام نے بتایا کہ مناہل اور اقرا کے والد رکشہ ڈرائیور ہیں۔ معصوم بچیوں کے جاں بحق ہونے پر اہلِ خانہ کی حالت غیر ہے۔ علاقے میں بھی ہر آنکھ اشک بار اور سوگ کی کیفیت ہے۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن اخلاق احمد نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی کمسن بہنوں کو گھرمیں کھیلتے ہوئے پانی کی موٹرکے تار سے کرنٹ لگا۔پانی کی موٹرکا تار چھلا ہوا تھا اور نادانستگی میں بچیوں نے تار پکڑلیا، جس کے باعث دونوں بچیاں کرنٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہو ہو گئیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔