کراچی کے مختلف علاقوں میں سیاہ بادل چھا گئے،مون سون کی پہلی بارش کا بھی آغاز ہوگیا۔
کراچی کے علاقوں ناظم آباد، گلشن معمار، تیسر ٹاؤن اور گلشن اقبال کے اطراف میں بارش ہوئی۔ بحریہ ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔
سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہورہی ہے، اس کے علاوہ ملیرمیمن گوٹھ، گلشن حدید اور گلشن معمار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔سرجانی ٹاؤن کے مختلف مقامات پر کالے بادل اورگرد آلود تیزہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔