کراچی( اُمت نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شرمناک کارکردگی کے بعد آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں قومی سلیکشن کمیٹی کے سب سے با اثر رکن وہاب ریاض کو فارغ کردیا گیا۔
وہاب محسن نقوی کے ساتھ پنجاب حکومت میں وزیر کھیل بھی تھے۔ ورلڈ کپ میں وہ سینئر منیجر کی اضافی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔
قومی سلیکشن کمیٹی سےقومی سلیکشن کمیٹی سے عبدالرزاق کو سبکدوش کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق بلال افضل ،محمد یوسف اور اسد شفیق سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔
پیرکی شب محسن نقوی نے لاہور میں کوچز جیسن گلسپی اور گیری کرسٹین سے ملاقات کی، بابر اعظم لاہور میں ہونے کے باوجود میٹنگ میں مدعو نہ تھے جس سے ان خدشات کو تقویت مل رہی ہے کہ بابر اعظم کپتانی بچانے میں ناکام رہیں گے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی شان مسعود کریں گے۔