شہداء ہمارا سرمایہ،قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:محسن نقوی

اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہی اسد اللہ، سپاہی محمد سفیان اور سپاہی زین علی نے شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا،اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شہداء ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، ان کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔