لاہور: اینکرپرسن عائشہ جہانزیب پر تشدد کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے کینٹ کچہری لاہور میں عائشہ جہانزیب کے شوہر کو عدالت کے روبرو پیش کردیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم حارث کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عائشہ جہانزیب نے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا جس میں کہا گیا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں۔ شوہر نے وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون اینکر کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔
عائشہ جہانزیب نے کہا کہ میاں بیوی کے رشتے کو بچانے کے لیے بڑی کوشش کی، شوہر نے خفیہ نکاح کررکھا ہے جس پراعتراض کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور اب قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔