لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں سرجری تیز ہوگئی، قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو برطرف کیے جانے کے بعد اب ٹیم کے مینیجر منصور رانا کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا۔
بنگلادیش کے خلاف سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم میں نئے لوگوں کو مینجنمنٹ میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قومی ٹیم کے مینجر منصور رانا کو برطرف کردیا گیا جبکہ وہاب ریاض کی بھی بطور سینئر مینجر کے عہدے سے چھٹی ہوگئی۔ دونوں پر ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کرنے کا الزام ہے۔
پی سی بی کی جانب سے نئی ٹیم انتظامییہ کا اعلان جلد متوقع ہے۔اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض اور منصو رانا کے رویے اور شکایات کی بنا پر انہیں مینجمنٹ سے ہٹائے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں ٹورز میں ڈسپلن نام کی کوئی چیز ٹیم میں نہیں دیکھی گئی اور شکایات کی تصدیق کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔