فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض عائد کردیا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے مقدمات میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی موجودگی پر اعتراض عائد کردیا۔

عمران خان نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل پر اپنا جواب جمع کرادیا جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں خارج کی جائیں۔

درخواست میں انہوں ںے کہا ہے کہ ماضی میں کرپشن کرنے والوں نے قوانین اور پارلیمنٹ کو اپنی ڈھال بنایا، کرپشن کو بچانے کے لیے کی گئی ترامیم عوام کا قانون پر سے اعتبار اٹھا دیتی ہیں، قوانین کا مقصد کسی فرد واحد کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کو حقائق کے سامنے آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے۔

درخواست میں انہوں نے اپنے خلاف مقدمات کی سماعت میں جسٹس فائز عیسیٰ کی موجودگی پر اعتراض اٹھادیا۔ عمران خان نے کہا کہ ماضی کے فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے کیسز کی سماعت نہ کریں، اس حوالے سے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر کا فیصلہ بھی موجود ہے۔