عوام کوسولر کی فراہمی،حکومت نےطریقہ کارواضح کردیا

 

لاہور(اُمت نیوز)پنجاب حکومت نےعوام کوسولرفراہم کرنےکاطریقہ کارواضح کردیا۔

بجلی کےبلوں سےپریشان عوام کیلئے پنجاب حکومت نےسولردینےکااعلان کیاتھاجس بنیادپر پنجاب گورنمنٹ نےطریقہ کارواضح کردیا،200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو سولر پینل بلکل فری دیئے جائیں گے ۔

201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو دو لاکھ 25 ہزار روپے قرضہ ملے گا،301 سے 400 یونٹ والوں کو 3 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا،401 سے 500 یونٹ والے صارفین کو 3لاکھ 75 ہزار روپے قرضہ دیا جائے گا۔

یہ قرضہ بینک آف پنجاب سے حاصل کیا جا سکے گا، قرضہ حاصل کرنے کیلئے صارفین کا قومی شناختی کارڈ اور بجلی کا بل بینک میں جمع کروانا لازمی ہے۔