اسلام آباد: سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعدصاحبزادہ حامد رضا نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا، سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن پر اظہار عدم اعتماد کر دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان کی جیت ہے،آج کا دن عمران خان کے نام ہے۔
چیئرمین حامد رضا نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ نے حق دار کو حق ادا کرکے ادارے کا وقار بحال کر دیا ہے۔