اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔
میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیا۔ آج 25 کروڑ عوام کے لیے اور محب وطن پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ہمارا حق آخرکارہمیں مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حق پرڈاکا ڈالا گیا۔ آج 11 ججز نے متفقہ طور پر کہا پی ٹی آئی ان سیٹیوں کی حقدار ہے۔انشاءاللہ اب تمام سیٹیں پی ٹی آئی کو واپس ملیں گی۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔ ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الحمدللہ آج سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کے حق میں سچ کا ساتھ دیا۔ آج 25 کروڑ عوام کے لیے اور محب وطن پاکستانیوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ ہمارا حق آخرکارہمیں مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حق پرڈاکا ڈالا گیا۔ آج 11 ججز نے متفقہ طور پر کہا پی ٹی آئی ان سیٹیوں کی حقدار ہے۔انشاءاللہ اب تمام سیٹیں پی ٹی آئی کو واپس ملیں گی۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے۔
پی ٹی آئی کی رہنما کنول شوزب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج عدالت نے اقرار کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ نا انصافی ہوئی۔عدالت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پوری دنیا نے دیکھا کہ جمہوریت کا کس طریقے سے استحصال کیا گیا۔ آج آئین کی روح کے مطابق جمہوریت کو مضبوط کیا گیا۔