قوم کو بتاتیں ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟ فائل فوٹو
قوم کو بتاتیں ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟ فائل فوٹو

 وزیر اطلاعات پنجاب کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر انوکھا ردعمل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئین، قانون اور ادارے سب کا کیا ہے؟ اپنے لاڈلے کے لیے سب جوتے کی نوک پر ہی اچھے لگتے ہیں، لاڈلے کی جے ہو!

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سارا ملک ان دہشت گردوں کی ڈکٹیشن اور فساد کے حوالے کر دو، اتفاقاً کیس سنی تحریک کا تھا لیکن ریلیف تحریک فساد کو دیا، ہیرے جناب ہیرے۔

صوبائی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ ایجنسیوں کی مداخلت کو گھریلو مداخلت نے شکست دے دی جبکہ عدلیہ نے سیاہ تاریخ دہرا دی، آئین کو اس دفعہ ذاتی کرش اور لاڈلے کی محبت میں لکھ ڈالا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔