لاہور: مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کو مزید 27نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ممبران پر مشتمل ہے جس میں 297اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہوتے ہیں۔ خواتین کی مجموعی طور پر66 مخصوص جبکہ اقلیتی 8 نشتیں ہیں۔
تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 108ارکان ہیں اور عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24 اور 3 اقلیتی نشستیں مل سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔