راولپنڈی(اُمت نیوز)190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی،کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کو سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چودھری ،عثمان گل و دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوں گے
نیب پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ،امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں مجموعی طور پر 31 گواہان کے بیان قلمبند کیے جاچکے ہیں۔نیب کی جانب سے آج مزید گواہان پیش کئے جانے کا امکان ہے۔گزشتہ سماعت میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا بیان قلمبند کیا گیا تھا۔