تھائی لینڈ(اُمت نیوز)پاکستان کے 3 نوجوان تھائی لینڈ میں لاپتہ ہوگئے، لاپتہ افراد کی میانمار میں موجودگی کی اطلاع پر اہل خانہ نے پاکستانی سفارتی حکام سے مدد کی اپیل کر دی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہروز خان، کاشف حسین اورفرازخان حیدرآباد کے رہائشی ہیں ،اہلخانہ کی جانب سے میانمارمیں پاکستانی سفارتخانے کو مدد کیلئے خط ارسال کیا گیا ہے
خط کے مطابق تینوں نوجوان 19 فروری کو تھائی لینڈ پہنچے تھے نامعلوم افراد ملازمت کا جھانسہ دے کر میانمار لے گئے
نوجوانوں نے اہل خانہ سے رابطے کیا ، رابطہ ہونے پر نوجوانوں نےبتایا کہ ایک کمپنی میں ملازمت کیلئے لے جانے والے ان پر ظلم کر رہے ہیں،خط میں نوجوانوں کی میانمارمیں موجودگی کے مقام کی بھی نشاندہی کی گئی ہے ۔