لاہور: پاونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 8 اور 9 محرم الحرام کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھ کرحفاظتی تدابیراختیارکرے، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھیں اور خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے، دریاو¿ں، ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی نے ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 8 اور 9 محرم الحرام کو ریسکیو ادارے خاص طور پر الرٹ رہیں۔
یاد رہے پنجاب میں جمعے کے دن ہونے والی طوفانی بارشوں میں بھی سے 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔