آئی سی سی کی جانب سے مشروط معاہدے پر دونوں بورڈز نے رضامندی ظاہر کردی ہے، فائل فوٹو
آئی سی سی کی جانب سے مشروط معاہدے پر دونوں بورڈز نے رضامندی ظاہر کردی ہے، فائل فوٹو

چیمپئینز ٹرافی کا پورا ایونٹ پاکستان میں ہوگا، پی سی بی حکام ڈٹ گئے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرنے کیلئے ڈٹ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا ٹیم کے حوالے سے پراپیگنڈا کررہا ہے، ایونٹ کسی نیوٹرل وینیو یا پلان بی کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر نہیں ہوگا بلکہ پورا ایونٹ پاکستان میں ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا سالانہ اجلاس 19 سے 22 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے اور پی سی بی کا وفد اپنے ٹھوس موقف کیساتھ میٹنگ میں شرکت کرے گا۔بھارت کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شریک تمام ٹیمیں پاکستان آکر کھیل چکی ہیں، اس لیے بھارت کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ یہاں آکر میچز نہ کھیلے۔