قوم کو بتاتیں ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟ فائل فوٹو
قوم کو بتاتیں ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی؟ فائل فوٹو

بڑھکیں مت ماریں، گھڑیوں اور نیکلس کی رسیدیں نکالیں،عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل  دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈائیلاگ اور بڑھکیں مت ماریں گھڑیوں اور نیکلس کی رسیدیں نکالیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے ہمیں لیکچر مت دیں،126دنوں کے دھرنے میں پارلیمنٹ، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو بھی عدلیہ کی تکریم یاد آ گئی ۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے،آپ کے لیڈر اور ان  کی اہلیہ قیمتی تحائف چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں،ہم نے ان کو نہیں کہا تھا گراف کی گھڑیاں اور ہیرے کے نیکلس چوری کریں،قیمتی گھڑیاں اور نیکلس قوم کی ملکیت ہیں کسی کے باپ دادا کی ملکیت نہیں تھیں۔

ان کا کہناتھا کہ ججز کے پوسٹرز پر جوتے مارنے ، گھٹیاں مہم چلانے والے اب عدلیہ کا احترام ہمیں سکھائیں گے۔