سسر نے متعدد بارزیادتی کا نشانہ بنایا، فائل فوٹو
سسر نے متعدد بارزیادتی کا نشانہ بنایا، فائل فوٹو

جعلی پیر نے مریدنی کی 16 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

فیصل آباد میں مبینہ طور پر جعلی پیر نے مریدنی کی 16 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق چک جھمرہ کی رہائشی خاتون نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو چار ماہ قبل اپنے پیر کے گھر اس کی خدمت اور کام کاج کے لئے بھجوایا تھا۔ملزم لڑکی کو گھر میں قید رکھ کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، موقع ملنے پر متاثرہ لڑکی بھاگ کر والدین کے پاس پہنچ گئی۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ چک جھمرہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔