اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہیں رہائی کے ایک گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔وکیل علی اشفاق نے صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کی اور کہا کہ صنم جاوید کو ایک بارپھر اسلام آبادپولیس نے گرفتارکرلیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بغیر مزاحمت صنم جاوید کوپولیس کے حوالے کیا، قانون کا احترام کرنے والوں کا یہی رویہ ہونا چاہیے جو ہم نے کیا۔
قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صنم جاوید کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مقدمے سے بری کر دیا تھا۔عدالت سے رہائی کے بعد وہ وکلا کے ہمراہ روانہ ہوگئی تھیں۔