راولپنڈی(اُمت نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات خراب اور معیشت کی حالت تشویشناک ہے۔
شیخ رشید احمد نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بطور وزیر 5سال معافی دی۔ اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل کرتا ہوں۔ صنم جاوید کو وکیل کے چیمبر سے اٹھایا ہے۔ پولیس نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کے وقار کا ستایاناس کیا۔ بہتر ہے ہمیں 2,2سال سزا بنتی ہے وہ دیتے تو کاٹ لیتے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ بجلی کے نرخ بڑھانے جا رہے ہیں،اپ اس ملک میں چھینا جھپٹی چاہتے ہیں اپ حالات اتنے خراب کر دیں گے کہ سنبھالے نہیں جائیں گے یہ سیاستدانوں کا کام نہیں ہے۔ غریب زندہ مر گیا ہے۔ ملک کینیا کی طرف جا رہا ہے۔ کے پی اور بلوچستاں میں کیا حالات ہیں ملک میں لوگ اس حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں خدا کے لئے اپنی عزت اور ملک بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ کہ ملک کی معیشت ان سے نہیں سنبھل رہی۔ نواز شریف نیا بیانیہ لائے گا اور عوام ذلیل ہونے کے لئے رہ جائے گی۔ عمران خان کو کیسے چھوڑیں گے۔ روز کہتے ہیں وہ آرہا ہے وہ نہیں آرہا۔ قبر ایک اور مردے 3 ہیں۔ نواز،شہباز کا بھی اب فیصلہ ہو گا۔ ایک مشرق دوسرا مغرب کو بھاگے گا۔ عدلیہ کو سلام ہے مخصوص نشستوں پر تاریخی فیصلہ کیا ہے اور ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کرے گی۔