کراچی،8 محرم کا جلوس آج دوپہر نشتر پارک سے برآمد ہو گا

 

کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس آج دوپہر ڈیڑھ بجے نشتر پارک سے برآمد ہو گا۔

جلوس کے روٹ کے اطراف علاقوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا جبکہ جلوس کے روٹ پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہوں گے۔

جلوس کی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کی مدد سے نگرانی کی جائے گی۔

حیدر آباد میں محرم الحرام کے دوران مجلسِ عزاء کا سلسلہ جاری ہے جہاں ذاکرین شہدائے کربلاء کو لازوال قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

ایس ایس پی حیدر آباد ڈاکٹر فرخ لنجھار کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر 4 ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں۔

ڈاکٹر فرخ لنجھار نے بتایا کہ سیکیورٹی تھریٹ ہیں تاہم پولیس فورسز الرٹ ہیں۔