دبئی (اُمت نیوز)متحدہ عرب امارات نے کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے جس میں شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی بطور وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم تقرری شامل ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’شیخ حمدان ایسے رہنما ہیں جو اپنےعوام سے پیار کرتے ہیں اور عوام ان سے محبت کرتے ہیں، ہمیں شیخ حمدان پر بے پناہ اعتماد ہے، وہ یو اے ای کی حکومت میں بہت اہم اضافہ اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں بہترین ثابت ہوں گے‘‘۔
شیخ عبداللہ بن زید النہیان کو نائب وزیراعظم بھی نامزد کیا گیا ہے جب کہ وہ وزیر خارجہ کے عہدے پر برقرار ہیں، کابینہ میں دیگر اہم تقرریوں میں سارہ الامیری کو وزیر تعلیم نامزد کیا گیا ہے، احمد بیلہول وزیر کھیل، عبدالرحمان العوار قائم مقام وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق اور محترمہ عالیہ المزروی وزیر مملکت برائے انٹرپرینیورشپ مقرر کی گئی ہیں۔