سندھ: عاشورہ کے موقع پر پیپلز بس سروس کے تمام آپریشن معطل

سندھ(اُمت نیوز)سندھ بھر میں پیپلز بس سروس کے تمام آپریشن 9 اور 10 محرم کو معطل کر دیئے گئے۔

صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، نواب شاہ اور حیدر آباد میں بھی پیپلز بس سروس معطل رہے گی

عاشورہ کے موقع پر ای ون ملیر کینٹ سے مل ہالٹای ون تک چلائی جائے گی، ای وی ٹو بحریہ ٹاؤن سے ملیر تک چلائی جائے گی۔