بنوں(اُمت نیوز)بنوں کینٹ میں کوہاٹی روڈ پر سپلائی ڈپو اور سیکورٹی ٹاور کے درمیان زور دار دھماکہ کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے اور دکانوں کے شٹر تک ٹوٹ گئے
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ اور اطراف کے علاقے کو بند کردیا جبکہ گن شپ ہیلی کاپٹرزکے ذریعے فضائی نگرانی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔