لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے جنید افضل ساہی کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے جنید افضل ساہی کا نام پی ایس لسٹ سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت کی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرلی۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا نے درخواست کی مخالفت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزرات داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ درخواست گزار کا تعلق حکومت مخالف سیاسی جماعت سے ہے لیکن ان کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ یا انکوائری زیر سماعت نہیں اور وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتا ہے۔