ری پبلکن کنونشن میں شرکت، ٹرمپ ملواکی پہنچ گئے
ہمیں ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ
July 15, 2024 · بام دنیا
ملواکی (اُمت نیوز)قاتلانہ حملے میں بچنے والے سابق امریکی صدر ٹرمپ ری پبلکن کنونشن میں شرکت کے لیے ملواکی پہنچ گئے۔
حملےکا نشانہ بننے کے بعد بیان میں کہا کہ ہمیں ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔
ادھر صدر بائیڈن نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں، سیاست کو میدان جنگ نہیں بننا چاہیے۔
بائیڈن کا کہنا تھا کہ اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں، گولی سے نہیں۔