ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے، فائل فوٹو
ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے، فائل فوٹو

کراچی، مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

بلدیہ ٹاؤن، سرجانی، ہمدرد یونیورسٹی، کاٹھور، موٹروے ایم 9 اور ملیر سمیت ملحقہ علاقوں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباو کے پھیلاو اور شدید زمینی درجہ حرارت کے سبب کراچی میں بارش کا امکان ہے،آج کراچی ڈویژن میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

منگل کو گرم و مرطوب موسم کے ساتھ شام تا رات بونداباندی و ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ کی شام تا رات بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا۔