پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگانے کی مخالفت کردی۔
ترجمان اے این پی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ بچگانہ، غیر دانشمندانہ ہے، سیاسی جماعتوں کا راستہ پابندیوں اور رکاوٹوں سے بند نہیں کیا جاسکتا۔
اے این پی نے کہا کہ تحریک انصاف سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن حکومت کا یہ اقدام بے وقوفی ہوگی، ان لوگوں کی نشاندہی کرنی ہوگی جو سیاسی عدم استحکام اور معاشی مشکلات کے اصل ذمے دار ہیں۔