پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اُمت نیوز)حکومت نے مہنگائی اور بھاری بھرکم بجلی اور گیس کے بلوں سے پریشان عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔

 

حکومت نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرد یا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 286 روپے 63 پیسے ہو گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ کا اطلاق  رات 12بجے  سے ہوگا۔