اسلام آباد(اُمت نیوز)تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس منتقل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے۔
یار محمد نیازی کا بتانا ہے کہ صنم جاوید کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے، وہ اہلخانہ کے ہمراہ کے پی ہاؤس میں مقیم رہیں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
عدالت عالیہ اسلام آباد نے گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے ساتھ صنم جاوید کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔