ایک بچے کو ریسکیو کرلیا گیا باقی بچوں کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو
ایک بچے کو ریسکیو کرلیا گیا باقی بچوں کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو

خوشاب، نہر میں کشتی الٹنے سے7 بچے ڈوب گئے

خوشاب: خوشاب میں نہر میں کشتی الٹنے سے 7 بچے پانی میں ڈوب گئے ایک بچے کو بچالیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تحصیل نورپور تھل میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 7بچے پانی میں ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچتے ہوئے بچوں کی تلاش شروع کردی،ایک بچے کو ریسکیو کرلیا گیا بقیہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا ڈی سی خوشاب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو آپریشن تیزکرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بچوں کو لائف جیکٹس کے بغیر کشتی پر بٹھانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔