کراچی: کورنگی سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا حب ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ندی سے نکال لی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈوبنے والے باپ بیٹے کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 50 سالہ عبدالقادر اور 23 سالہ غلام حسین ولد عبدالقادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔لاشوں کو حب کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔