کابل: افغانستان کے مشرقی حصہ میں شدید بارشوں کے باعث 35 افراد جاں بحق اور 230 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ قریشی بدلون نے بتایا کہ جلال آباد اور ننگرہار کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے 35 افراد جاں بحق اور 230 زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہلاکتیں شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے ہوئیں جس سے درخت، دیواریں اور لوگوں کے گھروں کی چھتیں گر گئیں، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔