بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے، فائل فوٹو
بلوچستان عوامی پارٹی کے محمد صالح بھوتانی پی بی21 سے کامیاب ہوئے تھے، فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درامد کیلیے الیکشن کمیشن کا اجلاس 18 جولائی کو طلب

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق احکامات پر عملدرآمد اور غور و خوض کیلیے الیکشن کمیشن کا اجلاس 18 جولائی کو طلب کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس صبح 11 بجے الیکشن کمیشن آفس میں ہوگا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اور لیگل ونگز کے حکام بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اُس پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔