واشنگٹن، پنسلوانیا:ریپبلکن نیشنل کنونشن میں ٹرمپ کو پارٹی کی طرف سے باقاعدہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ٹرمپ نے پیر کو 39سالہ سینیٹر جے ڈی وانس کو اپنا نائب صدر کے امیدوار کے طور پر نامزد کردیا۔ صرف ایک مرتبہ سینیٹر رہنے والے جے ڈی وانس ابورشن سمیت کئی معاملات میں ٹرمپ سے بھی بڑھ کر سخت گیر دکھائی دیے ہیں۔سابق امریکی صدر ٹرمپ پر ریلی کے دوران فائرنگ کے بعدعالمی رہنمائوں کی طرف سے مذمت کا سلسلہ جاری رہا۔ خلیج تعاون کونسل اور سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں اور تنظیموں نے واقعہ کی شدید مذٓمت کی۔
امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف خفیہ دستاویزات کیس خارج کردیا۔فلوریڈا کی عدالت کے جج نے کیس ماورائے قانون سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کی بنیاد پر خارج کیا۔ امریکی میڈیا نے کہا ٹرمپ کی یہ ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ ٹرمپ پر وائٹ ہائوس چھوڑتے وقت خفیہ قومی دفاعی دستاویز غیر قانونی طور پر ساتھ لے جانے کا الزام تھا۔
ٹرمپ نے کہا فیصلہ خارج ہونے پر خوشی ہوئی۔ امید ہے اس کا دیگر مقدمات پر بھی اثر ہوگا۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاہرووا نے کہا ہے کہ امریکہ میں صدور اور صدارتی امیدواروں پر قاتلانہ حملے ملکی سیاست کی ایک روایت بن چکے ہیں۔ ٹرمپ پر ناکام قاتلانہ حملے کے تناظر میں امریکی صدر جوزف بائیڈن نے قوم سے خطاب میں کہا ٹرمپ پر حملہ کرنے والے کے محرکات ابھی نہیں پتا چلا۔ غیر ملکی عناصر انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بائیڈن نے ایک جامع اور تیزرفتار جائزے اور تحقیقاتکا حکم دیا ۔
ٹرمپ نے کہا درست وقت پر سر کو بالکل ٹھیک حرکت دی۔ خدا اور قسمت نے بچایا۔ ٹرمپ نے ریپلکن پارٹی کنونشن میں شرکت کی۔ سیکیورٹی انتظامات سخت رہے۔