فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈی آئی خان، دہشت گردوں کا رورل ہیلتھ سینٹر پرحملہ،5 شہری اور 2 جوان شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر فائرنگ کرکے 2 لیڈی ہیلتھ ورکرز اور2 بچوں سمیت 5 شہریوں کو شہید کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ رات دہشتگردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر بزدلانہ حملہ کیا اور نہتے اسٹاف پر گولیاں چلا دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچے اور ایک سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے بہادری لڑتے ہوئے 2 سپاہی شہید ہوگئے۔