ہیمپشائر (امت نیوز)انگلش کرکٹر جیمز ونس نے گھر پر ہونے والے نامعلوم افراد کے حملے کی تفصیل بتادی۔
2019 کا ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن جیمز ونس کے گھر پر نامعلوم افراد نے تین مہینوں میں دوسری بار حملہ کیا اور گھر کی عمارت اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
جیمز ونس اسوقت ہیمپشائر میں اپنے گھر پر اہلیہ اور دو بیٹوں کے ہمراہ رہتے ہیں مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں، بلےباز کے گھر پر پچھلے 3 ماہ کے دوسری بار حملہ ہوا ہے۔
چند ماہ قبل ہونے والے حملے میں کرکٹر کے گھر پر ایک اور حملہ آور نے گھر اور گاڑیوں پر اینٹیں پھینکی تھیں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔
جیمز ونس نے حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے اس حملے سے متعلق کوئی چیز دیکھی ہو تو وہ انہیں یا پولیس کو اطلاع دیں، میں اور میری فیملی اِن حملوں کے بعد سے پریشان ہیں۔