سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت

سعودی عرب (اُمت نیوز)سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہری محمد بن عبداللہ بن علی العبد الجبار کو سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں سزائے موت دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق مجرم پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا، مجرم کا دہشت گردی کے ایک نیٹ ورک سے رابطہ تھا جس نے سیکیورٹی حکام پر فائرنگ کی تھی۔

مجرم پر یہ الزام بھی تھا کہ اس نے سیکیورٹی حکام کی مانیٹرنگ کر کے معلومات دہشت گردوں کو دی تھیں جس کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔