کراچی: جسٹس (ر)مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرنے والے ججز کی تعداد 2ہو گئی۔
جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہاکہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ایڈہاک جج بننے سے معذت کی ہے،ایڈہاک جج کی تعیناتی آئینی ہے، ان کاکہناتھا کہ ایڈہاک جج کے معاملےپر ہونے والی تنقید بلاجواز ہے۔جسٹس (ر)مقبول باقر نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے فیصلے کی تائید کرتا ہوں،سپریم کورٹ میں مقدمات کا بیک لاگ نمٹانے کیلیے ایڈہاک ججز کی تعیناتی ضروری ہے،ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی ۔ جسٹس(ر) مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کےنام خط میں کہا ہے کہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی،ایڈہاک ججز نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی، انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔