مظفر گڑھ: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور ان کے بھتیجے کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق محرم الحرام کے دوران پولیس اسنیپ چیکنگ کے لیے ظفر کالونی گئی تھی۔
جمشید دستی، ان کے بھتیجے اور ساتھیوں نے پولیس کو روکا تھا، جمشید دستی نے کہا کہ میرے گھر کے باہر بغیر اجازت گشت کرنے کی جرات کیسے ہوئی۔
مقدمے کے متن کے مطابق جمشید دستی نے سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، جمشید دستی اور ان کے 12 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، پولیس اور موبائل پر فائرنگ کے بعد جمشید دستی اور ساتھی فرار ہو گئے۔